ایران خطے میں اشتعال پھیلا رہا ہے،اسرائیل نے بالکل صحیح کیا :بحرین

بحرین کے  وزیرخارجہ  الخلیفہ نے  ٹویٹر پر بیان میں  کہا کہ ایران خطےاور ہمسایہ ممالک کی صورت حال کو مزید خراب کرنے کی کوشش میں ہے جسے روکنا ہمسایہ  ممالک کا فرض بنتاہے

968456
ایران خطے میں اشتعال پھیلا رہا ہے،اسرائیل نے بالکل صحیح کیا  :بحرین

شام  میں موجود ایرانی اڈوں  پر اسرائیل کے حملوں کی حمایت میں اب بحرین بھی شامل ہو گیا ہے۔

  بحرین کے  وزیرخارجہ  الخلیفہ نے  ٹویٹر پر بیان میں  کہا کہ  ایران خطے  اور ہمسایہ ممالک کی صورت حال کو مزید    خراب کرنے کی کوشش میں ہے   جسے روکنا     ہمسایہ  ممالک کا فرض بنتاہے۔

 واضح رہے کہ  پاسداران انقلاب ایران  سے وابستہ  القدس  قوت نے  دو روز قبل وادی گولان     پر 20 راکٹ  داغے تھے جس کی جوابی کاروائی   میں  اسرائیل نے  شام میں موجود ایرانی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا ۔



متعللقہ خبریں