عوام بدعنوان سیاست دانوں کو مسترد کر دیں:عراقی مذہبی رہنما

عراق کے  مذہبی رہنما آیت اللہ العظمیٰ علی سیستانی نے عراقی عوام کو پارلیمانی انتخابات میں بدعنوان عناصر کو مسترد کرنے کی تاکید کی ہے

963978
عوام بدعنوان سیاست دانوں کو مسترد کر دیں:عراقی مذہبی رہنما

عراق کے  مذہبی رہنما آیت اللہ العظمیٰ علی سیستانی نے عراقی عوام کو پارلیمانی انتخابات میں بدعنوان عناصر کو مسترد کرنے کی تاکید کی ہے۔

 علی سیستانی نے کہا کہ عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ایسے بدعنوان  سیاسی لوگوں کے اقتدار میں لوٹنے کے  راستے کو پوری طرح بند کر دیں کیونکہ یہ ماضی میں ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے عراقی عوام پر واضح کیا کہ وہ ایسے بدعنوان سیاستدانوں کے جال میں پھنسنے سے بھی محفوظ رہیں۔

یاد رہے کہ عراق میں پارلیمانی انتخابات بارہ مئی کو ہوں گے ۔

 



متعللقہ خبریں