امریکہ وزیر خارجہ کا دورہ مشرق وسطی
امریکہ کے نو منتخب وزیر خارجہ مائیک پومپیو مشرق وسطی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو کے ساتھ ملاقات کی
961130
![امریکہ وزیر خارجہ کا دورہ مشرق وسطی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/f3d1/9105/6f1e/5ae6c78f67cdb.jpg?time=1719033283)
امریکہ کے نو منتخب وزیر خارجہ مائیک پومپیو مشرق وسطی کے دورے پر ہیں۔
اس دورے کے سلسلے میں وہ اب ریاض کے بعد اسرائیل میں ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس کا انعقاد کیا ۔
اس موقع پر ایران کے حوالے سے اپنے نظریات پیش کرتےہوئے پومپیو نے کہا کہ سن 2015 کا جوہری معاہدہ غلطیوں سے بھرا ہے لہذا اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
نیتین یاہو نے بھی کہا کہ ایران کو جارحانہ موقف ترک کروانے کےلیے ہم ا مریکہ سے رابطہ رکھیں گے۔
بعد ازاں پومپیو اُردن روانہ ہو گئے۔