ادلیب شہر میں 7 منزلہ عمارت میں دھماکے سے درجنوں افراد جان بحق

دھماکے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہو سکا، سول ڈیفنس   ٹیم   اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے

948119
ادلیب شہر میں 7 منزلہ عمارت میں دھماکے سے درجنوں افراد جان بحق

شامی شہر ادلیب کے مرکز میں ایک سات منزلہ عمارت میں  رونما ہونے والے دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

ادلین  کے سول ڈیفنس ادارے کے منیجر محمد حج یوسف  نے بتایا ہے کہ شہر کے مرکزی علاقے  میں  واقع سات منزلہ عمارت میں دھماکے سے  ہلاکتوں کی تعداد 15 سے 28  تک جا پہنچی ہے جبکہ اس دوران 135 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس دھماکے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہو سکا، سول ڈیفنس   ٹیم   اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں