یمن سے ایک بار پھر سعودی عرب پر میزائل حملہ

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر ایک بار پھر بالسٹک میزائل سے حملہ کیا جسے  زمین پر اترنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا

941701
یمن سے ایک بار پھر سعودی عرب پر میزائل حملہ

 

 یمن میں برسر پیکار حوثی باغیوں کی ایک بار پھر سعودی عرب کو بالسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کو بالسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی فضائیہ  نے یمن سے داغے جانے والا میزائل کو اڑان کے دوران ہی  تباہ کردیا

سعودی اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر ایک بار پھر بالسٹک میزائل سے حملہ کیا جسے  زمین پر اترنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ حوثی باغی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور سرحدی صوبے جزان پر ایران ساختہ میزائلوں سے حملہ کر تے رہتے ہیں۔ سعودی افواج نے ریاض اور جزان میں میزائل شکن میزائل دفاعی نظام نصب کیا ہوا ہے۔ باغی جیسے ہی میزائل داغتے ہیں تو اسے ہدف پر پہنچنے سے پہلے مار گرا دیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں