قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی صدارتی انتخابات لڑیں گے

قذافی "روایتی  نقطہ نظر " کے ساتھ ملکی انتظام چلانے کی بجائے ملک کو بچانے اور درپیش بحرانوں سے نجات دلانے کا ارادہ رکھتے ہیں: ایمن ابو رئیس

933595
قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی صدارتی انتخابات لڑیں گے

لیبیا کے معزول لیڈر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے صدارتی انتخابات  میں امیدوار  کھڑے ہونے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

سیف الاسلام قذافی کے معاون ایمن ابو رئیس  نے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ سیف الاسلام لیبیا میں ہیں آزاد ہیں اور صدارتی انتخابات لڑیں گے۔

ابو رئیس نے کہا ہے کہ قذافی "روایتی  نقطہ نظر " کے ساتھ ملکی انتظام چلانے کی بجائے ملک کو بچانے اور درپیش بحرانوں سے نجات دلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا ہدف، ملک کے لئے ایک مربوط سیاسی نقطہ نظر اور سلامتی  پر توجہ مرکوز رکھنے والے سماجی ویژن کی تشکیل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سیف الاسلام قذافی کو سال 2011 میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے، اپنے والد معمر قذافی کے خلاف بغاوت کرنے والے مظاہرین کو ہلاک کرنے اور تشدد کی حوصلہ افزائی کرنے  کی وجہ سے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

سیف الاسلام قذافی کو  6 سالہ سزائے قید کے بعد ماہِ جون میں رہا کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں