عفرین: 4 منزلہ عمارت میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK  سے صاف کئے گئے تحصیلی مرکز میں ایک 4 منزلہ عمارت میں بم دھماکے  کے نتیجے میں 7 شہری اور 4 آزاد شامی فوج کے اہلکار ہلاک ہو گئے

932685
عفرین: 4 منزلہ عمارت میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک

ترک مسلح افواج کی طرف سے شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK  سے صاف کئے گئے تحصیلی مرکز میں ایک 4 منزلہ عمارت میں بم دھماکے  کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 7 شہری اور 4 آزاد شامی فوج کے اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

آزاد شامی فوج کے اہلکار کل شام  کے وقت احمد شاہاوی  محلّے  میں ایک 4 منزلہ عمارت میں تلاشی کا کام کر رہے تھے کہ دہشت گردوں کی طرف سے نصب کردہ بم پھٹ گیا۔

دھماکے کی وجہ سے اطراف  کی کثیر تعداد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے اثرات دن کی روشنی پھیلنے کے بعد سامنے آئے۔

دھماکے کی جگہ پر 4 میٹر گہرا گڑھا بن گیا اور اطراف کی متعدد عمارتیں ناقابل استعمال حالت میں آ گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں