ایران کو جوہری اسلحہ کے حصول سے باز رکھنا ہو گا، اسرائیلی وزیر اعظم

امریکہ  کا دورہ کرنے والے نتن  یاہو نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے  مرکزی دفتر   میں منعقدہ  القدس نمائش کے بعد  اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا

925912
ایران کو جوہری اسلحہ کے حصول  سے باز رکھنا ہو گا، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو  نے اس بات کا دفاع کیا ہے کہ مشرق وسطی میں جوہری اسلحہ کے حصول کی راہ میں رکاوٹیں  پیدا کرنے کا بہترین راستہ  سن 2015 میں 5 پلس ون  ۔ ایران معاہدے کو از سر نو تشکیل دینا یا پھر اسے منسوخ کرنا ہے۔

امریکہ  کا دورہ کرنے والے نتن  یاہو نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے  مرکزی دفتر   میں منعقدہ  القدس نمائش کے بعد  اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔

انہوں نے ایران پرخطے میں  "دہشت گردی کرنے " کی الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ "مشرق ِ  وسطی میں  جوہری اسلحہ   اندوزی   کا سد باب کرنا ایران کو اس اس چیز سے باز رکھنے پر مبنی ہے۔  "

اسرائیل  اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات   پربھی اپنے جائزے پیش کرنے والے نتن یاہو نے  فلسطین  کو  مذاکرات سے  پیچھے ہٹنے کا مورد ِ الزام ٹہراتے ہوئے کہا کہ "سلسلہ امن مذاکرات سے  ہم نہیں بلکہ فلسطینی انتظامیہ پیچھے ہٹی ہے۔"

 



متعللقہ خبریں