اسرائیل کو سخت احتجاج کے بعد ہار ماننا پڑ گئی،گرجا گھروں پرعائد ٹیکس کا فیصلہ معطل

مقامی اور عالمی تنقید کے بعد اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے گرجا گھروں کی املاک پرعاید کردہ ٹیکس معطل کردیا ہے

919890
اسرائیل کو سخت احتجاج کے بعد ہار ماننا پڑ گئی،گرجا گھروں پرعائد ٹیکس کا فیصلہ معطل

مقامی اور عالمی تنقید کے بعد اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے گرجا گھروں کی املاک پرعاید کردہ ٹیکس معطل کردیا ہے۔

 اسرائیلی اعلان کے بعد بطور احتجاج بند القیامہ گرجا گھر کو زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز  اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ القیامہ اور دیگر گرجا گھروں کی املاک پرعائد کردہ ٹیکسوں کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مسیحی رہنماؤں نے گرجا گھروں کے زیرانتظام املاک پر ٹیکسوں کے نفاذ کو حد درجہ خطرناک اقدام قرار دیا تھا۔

 گزشتہ اتوار کو اسرائیلی ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد القیامہ گرجا گھر کو بطور احتجاج بند کردیا گیا تھا۔

رومن کیتھولک ، رومن آرتھوڈوکس اور آرمینی  کلیسے کی طرف سے گرجا گھروں کی املاک پر ٹیکسوں کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے اقدام کےخلاف احتجاج کا فیصلہ کیا تھا۔

مسیحی رہنماؤں نے اسرائیلی اقدام کوغیرمعمول اور گرجا گھروں پر منظم حملہ قرار دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں