غزہ میں کشیدگی میں اضافے کا ذمہ دار اسرائیل ہے

مزاحمت کے بعض ٹھکانوں تک پہنچنے والے حملوں کا حجم ، اسرائیل کی تناو میں اضافہ کرنے اور ماحول کو کشیدہ بنانے کی نیت کی عکاسی کرتا ہے: حماس

912688
غزہ میں کشیدگی میں اضافے کا ذمہ دار اسرائیل ہے

حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں کشیدگی میں اضافے کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "مزاحمت کے بعض ٹھکانوں تک پہنچنے والے حملوں کا حجم ، اسرائیل کی تناو میں اضافہ کرنے اور ماحول کو کشیدہ بنانے کی نیت کی عکاسی کرتا ہے۔ لہٰذا حملوں اور جاری خلاف ورزیوں  کی وجہ سے اسرائیل کو قبول کرنا چاہیے کہ  حملہ آور فریق  وہ خود ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "فلسطین تحریکِ مزاحمت ، عوام کے تحفظ کے فریضے سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور عوام کے تحفظ  اور کسی بھی قسم کے حملے کا جواب دینے کے لئے ذمہ داری کے ساتھ کاروائی کرے گی"۔

واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدریٰ  نے اسرائیل کے غزہ کے مختلف علاقوں میں حملوں کے نتیجے میں 2 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے بھی جاری کردہ بیان میں اسرائیلی فوج کے غزہ میں 6 اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

بیان کے مطابق غزہ کے جنوب میں اسرائیلی پیٹرولنگ گاڑی کے گزرنے کے دوران بم پھٹنے کے نتیجے میں 4 فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہر  خان یونس میں مزاحمتی گروپوں کے فوجی  کنٹرول نقطے   پر توپ فائرنگ کی ۔



متعللقہ خبریں