شاہ سلمان کی روسی صدر سے ٹیلیفون رابطہ،شام کی صورت حال پر غور

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ٹیلی فون پر شام کی تازہ صورت حال پر بات چیت کی ہے

910846
شاہ سلمان کی روسی صدر سے ٹیلیفون  رابطہ،شام کی صورت حال پر غور

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ٹیلی فون پر شام کی تازہ صورت حال پر بات چیت کی ہے۔

کریملن کے مطابق ،دونوں  رہنماوں  نے شام کی صورت حال کے علاوہ دفاعی سازوسامان کی خرید وفروخت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔

شاہ سلمان نے روسی صدر پوتین سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ دنوں   ایک مسافر طیارے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس حادثے میں طیارے کے عملہ سمیت 71 افراد مارے گئے تھے۔

دونوں رہنماؤں نے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام لانے کی غرض سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہےتاہم، بیان میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ روابط میں توسیع سے متعلق تفصیل کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں