انقلاب ایران کی 39 ویں سالگرہ،صدر کا عوام کی نجی زندگی میں عدم مداخلت کا عندیہ

انقلاب  ایران کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پرایرانی صدر حسن روحانی نے انفرادی  و اجتماعی  آزادی سے متعلق کہا ہے کہ  ہمیں کسی کی نجی زندگی میں  مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے

908475
انقلاب ایران کی 39 ویں سالگرہ،صدر کا عوام کی نجی زندگی میں عدم مداخلت کا عندیہ

 ایرانی صدر حسن روحانی نے انفرادی  و اجتماعی  آزادی سے متعلق کہا ہے کہ  ہمیں کسی کی نجی زندگی میں  مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے ۔

 صدر روحانی نے اس بات کا اظہار  انقلاب  ایران کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر  تہران کے میدان آزادی میں   منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ  انتخابات میں  عوامی رائے کا احترام  مقُدم  رکھنے سمیت قومی اداروں کا قیام  عوامی خواہشات کے عین مطابق  ہونا چاہیئے۔

 ایرانی صدر نے کہا کہ   جس طرح مذہب اسلام میں انسانی   شہادت  کو اہمیت دی گئی ہے اُسی طرح   انتخابی دوڑ  میں امیدواروں کو حاصل  سینکڑوں ،ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد    کی حمایت سے انحراف کرنا  اُصولی طور پر  نامناسب ہوگا۔

 صدر نے  مزید کہا کہ   عوامی نمائندے کے طور پر میں  اپنی  قوم کی  نجی زندگی   میں مداخلت کو غلط سمجھتا ہوں   اور چاہتا ہوں کہ وہ انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جس کے لیے  بوقت ضرورت قانون سازی بھی ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں