اسرائیلی فوجیوں نے شہید فلسطینی نوجوان کے والد کو حراست میں لے لیا
اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں شہید کئے گئے 19 سالہ فلسطینی نوجوان کے والد کو حراست میں لے لیا
اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں شہید کئے گئے 19 سالہ فلسطینی نوجوان کے والد کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے صبح کے وقت ہالہل کے علاقے پر کہ جہاں شہید کا کنبہ مقیم ہے چھاپہ مارا۔
واقعے پر ردعمل کا اظہار کرنے پر فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کے خلاف آنسو گیس، ربڑ کی اور اصلی گولیوں کا استعمال کیا۔
فلسطینی نوجوانوں نے بھی پتھروں اور پیٹرول بموں سے جواب دیا۔
دوسری طرف فلسطینی ہلال احمر نے اسرائیلی فوجیوں کی مداخلت کے نتیجے میں 10 افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی مداخلت کے دوران 10 افراد ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے جبکہ 19 افراد کو آنسو گیس سے متاثر ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے کا خدشہ لاحق ہو گیا۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل: قیدیوں کے تبادلے اور فائر بندی کے مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ سے شروع کئے جائیں گے
اسرائیل کی طرف سے، آئندہ ہفتے قیدیوں کے تبادلے اور فائر بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا، اعلان