شام: سراقب شہر پر اسدنواز فضائیہ کا کلورین گیس حملہ،متعدد افراد متاثر

اسد نواز فضائیہ نے  شمال مغربی شہر سراقب میں زہریلی گیسوں سے تیار کردہ بموں سے حملہ کیا  جس کے نتیجے میں متعدد افراد زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں

903628
شام: سراقب شہر پر اسدنواز فضائیہ کا کلورین گیس حملہ،متعدد افراد متاثر

  شام میں اسد نواز فوج  نے    ادلب  شہر کے مضافات میں فضائی حملہ کیا جس میں  8 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو  گئے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ  معارۃ النعمان    نامی شہر کے  اسپتال اور 3 مساجد   پر یہ حملے کیے گئے   ۔

 دریں اثنا ، اسد نواز فضائیہ نے  شمال مغربی شہر سراقب میں زہریلی گیسوں سے تیار کردہ بموں سے حملہ کیا  جس کے نتیجے میں متعدد افراد زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

 یاد رہے کہ ادلب شہر پر دو ماہ کے عرصے میں متعدد بار فضائی  حملے  کیے گئے جس میں  211 شہری ہلاک اور  ڈیڑھ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں