ادلیب پر روسی جنگی طیاروں کی بمباری 8 شہری ہلاک 12 زخمی

شام کے علاقے ادلیب پر روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے 8 شہری ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں ۔

896728
ادلیب پر روسی جنگی طیاروں کی بمباری 8 شہری ہلاک  12 زخمی

 شام کے علاقے ادلیب پر روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے 8 شہری ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں ۔

 ادلیب سول ڈیفنس کے سربراہ مصطفیٰ حج یوسف  نے بتایا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے ادلیب کے بیسین کیرا  گاؤں پرعالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  ویکم بم برسائے ہیں ۔  جس کے نتیجے میں چار خواتین اور بچوں سمیت 8 شہری ہلاک اور  12 زخمی  ہو گئے ہیں ۔  زخمیوں کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے ۔

 یاد رہے کہ  ادلیب  پر  حالیہ ڈیڑھ ماہ میں  ہونے والے حملوں میں کم از کم 135 شہری ہلاک اور 265 زخمی ہو چکے ہیں ۔

متعللقہ خبریں