شاخِ زیتون آپریشن میں 3 ترک فوجی جام شہادت نوش کر گئے

گزشتہ شب مزید ایک ترک فوجی وطن کی حفاظت کے فرائض انجام دیتے وقت دشمن کی گولی سے اللہ کو پیارا ہو گیا

895778
شاخِ زیتون آپریشن میں 3 ترک فوجی جام شہادت نوش کر گئے

ترک مسلح افواج  کے عفرین میں جاری  آپریشن میں شہید ہونے والے ترک فوجیوں  کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران  فرسٹ کمانڈو بریگیڈ کے ماتحت فرائض ادا کرنے والا فوجی جوان مہمت مراد داع  زخمی  ہو گیا۔

فوری طور پر اسپتال میں زیر علاج لیا جانے والا یہ فوجی  ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود جانبر  نہ ہو سکا  اور جام شہادت نوش کر گیا۔

اس سے قبل   شاخِ زیتون   آپریشن میں دو  ترک فوجی  شہید ہو ئے  تھے۔

 



متعللقہ خبریں