اسرائیلی فوج کی طرف سے حماس کی سرنگ پر بمباری

اسرائیلی فضائیہ  کے طیاروں نے  غزہ اور مصر  کے درمیان سرحدی علاقے میں حماس کی سرنگ پر بمباری کی: روزنامہ یڈیوٹ آہرونوٹ

887817
اسرائیلی فوج کی طرف سے حماس کی سرنگ پر بمباری

اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ اور مصر کے درمیان حماس سے متعلق ایک سرنگ پر بمباری ۔

اسرائیلی روزنامے یڈیوٹ آہرونوٹ کی اسرائیلی فوج کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق اسرائیلی فضائیہ  کے طیاروں نے  غزہ اور مصر  کے درمیان سرحدی علاقے میں حماس کی سرنگ پر بمباری کی۔

خبر میں غزہ  کے اندر اور باہر ہونے والے واقعات کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا گیا ہے۔

اس دوران فلسطین کے پولیس ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے جنوبی شہر رفاح میں زرعی اراضی کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔



متعللقہ خبریں