زیادہ الجھوں گے تو بحیرہ احمر میں جہازوں کا روستہ بند کریں گے: حوثیوں کی دھمکی

یمن میں  حوثی شدت پسندوں نے ملک میں جاری جنگ میں بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد بحیرہ احمر میں عالمی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں

884560
زیادہ الجھوں گے تو بحیرہ احمر میں جہازوں کا روستہ بند کریں گے: حوثیوں کی دھمکی

یمن میں  حوثی شدت پسندوں نے ملک میں جاری جنگ میں بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد بحیرہ احمر میں عالمی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔

خبر  کے مطابق ،حوثیوں کی قائم کردہ غیر قانونی انقلابی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد نے دھمکی دی ہے کہ حوثی ملیشیا بحیر ہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کو کسی بھی وقت روک سکتے ہیں۔

 انہوں نے بحر احمر میں جہازوں کی  نقل وحرکت روکنے کو  ایک  متبادل قرار دیا اور کہا کہ اگر مغربی یمن کی طرف پیش قدمی جاری رہی  اور تنازعےکا سیاسی حل کے راستے مسدود ہو گئے  تو اُن کے پاس بحیرہ احمر میں عالمی جہازوں کو گذرنے سے روکنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ  نہیں ہو گا۔

اقوام متحدہ کے یمن کے لیے قائم کردہ نائب مندوب معین شریم سے ملاقات میں حوثی لیڈر کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کسی بھی وقت بحیرہ احمر میں کشتیوں کی آمد ورفت روک سکتی ہے۔

حوثی لیڈر نے اقوام متحدہ کے امن مندوب اسماعیل ولد الشیخ احمد پرکڑی تنقید کی اور کہا کہ اقوام متحدہ کے ایلچی نے انہیں بہت مایوس کیا ہے۔

 انہوں نے یمن کے بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں پر شبے کا اظہار کیا اورکہا کہ ہم ایک ایسے مقام میں داخل ہو گئے ہیں  جہاں سے اب واپسی ناممکن ہے جبکہ یمن میں جاری تنازعے کے سیاسی حل کے لیے اقوام متحدہ پر اعتبار کرنا اب بے معنی ہوگیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں