ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سبب صرف اقتصادی نہیں ہے: حسن روحانی

یہ کہنا کہ عوام صرف اقتصادی وجوہات کی بنا پر سڑکوں پر نکل آئی ہے ایرانی عوام کی توہین ہو گا، اقتصادی وجوہات کے ساتھ ساتھ مظاہرین کے سماجی و سیاسی مطالبات بھی موجود ہیں: صدر حسن روحانی

883960
ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سبب صرف اقتصادی نہیں ہے: حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سبب صرف اقتصادی نہیں ہے۔

ہر ایک کے ایرانی حکام  پر تنقید کے حق  کا ذکر کرتے ہوئے روحانی نے سوشل میڈیا پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ کہنا کہ عوام صرف اقتصادی وجوہات کی بنا پر سڑکوں پر نکل آئی ہے ایرانی عوام کی توہین ہو گا۔  اقتصادی وجوہات کے ساتھ ساتھ مظاہرین کے سماجی و سیاسی مطالبات بھی موجود ہیں۔

سختی کے حامیوں کی طرف سے سوشل میڈیا کو مکمل طور پر بین کرنے کے مطالبے کو رد کرتے ہوئےروحانی نے کہا ہے کہ ہم عوام کے طرز حیات اور کاروباری دنیا کے مقابل لاپرواہی کا مظاہرہ نہیں کر سکتے۔

اس دوران صدر روحانی نے زیر حراست تمام طالبعلموں کی رہائی  کے مطالبے کا بھی اعلان کیا ہے۔

تاہم ایک ایرانی اسمبلی ممبر نے ایک 22 سالہ طالبعلم کے جیل میں خود کشی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں مظاہروں کے دوران 20 سے زائد افراد ہلاک  اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو گئے۔

حکومتوں کے حامیوں کے بھی سڑکوں پر نکلنے کے بعد ملک میں مظاہروں کا سلسلہ بند ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں