شام میں روسی طیاروں کی بمباری ، 30 شہری ہلاک

دمشق میں روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

882118
شام میں روسی طیاروں کی بمباری ، 30 شہری ہلاک

 

شام کے دارالحکومت دمشق میں روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

روسی جیٹ طیاروں نے یہ بمباری دمشق کے مشرقی علاقے مسرابا میں کی ہے۔ یہ علاقہ باغیوں کے زیر قبضہ ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ آباد ہیں اور روسی طیاروں نے اسی  گنجان آباد علاقے میں  فضائی حملے کیے ہیں۔

انسانی حقوق کے نگراں ادارے المرصد کا کہنا ہے کہ اس بمباری کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی  ہے۔روسی طیاروں نے دمشق کے اطراف اور نواح میں قصبوں پر بھی فضائی حملے کیے جس میں کم از کم 10 شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

مذکورہ حملوں میں متعدد افراد زخمی ہیں اور کچھ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ زخمیوں نے بتایا کہ اب بھی کئی افراد روسی طیاروں کے حملے میں منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں