اسرائیلی فوجیوں کی درگت بنانے والی فلسطینی لڑکی پر فرد جرم عائد
ایک اسرائیلی فوجی عدالت نے 16 سالہ فلسطینی لڑکی عہد تمیمی پر حفاظتی اہلکاروں پر حملے کا باقاعدہ الزام عائد کر دیا ہے
879939
![اسرائیلی فوجیوں کی درگت بنانے والی فلسطینی لڑکی پر فرد جرم عائد](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/d583/abaf/1e09/5a4b2d1ba2517.jpg?time=1718323698)
ایک اسرائیلی فوجی عدالت نے 16 سالہ فلسطینی لڑکی عہد تمیمی پر حفاظتی اہلکاروں پر حملے کا باقاعدہ الزام عائد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس 16 سالہ لڑکی کو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ اور ٹھوکریں مارتے دیکھا گیا تھا۔
دو ہفتے قبل پیش آنے والے اس واقعے کے بعد تمیمی کو فلسطینی عوام ایک با ہمت لڑکی اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
عہد تمیمی کو فوجی عدالت میں اپنے خلاف 12 الزامات کا سامنا ہے جبکہ تمیمی کی والدہ اور ایک کزن کو بھی اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں ملوث پایا گیا ہے۔