اسرائیلی فوج کی جارحیت سے مزید دو فلسطینی شہید

اسرائیلی فوجیوں کی غزہ اور دریائے اردن کے کنارے متحدہ امریکہ کے "القدس" اعلان کے خلاف رد عمل  کا مظاہرہ کرنے کے لیے نکالے گئے جلوس  میں مداخلت

874111
اسرائیلی فوج کی جارحیت سے مزید دو فلسطینی شہید

بیت المقدس کے معاملے پر ایک احتجاجی مظاہرے میں  اسرائیلی فوجیوں کی  مداخلت سے دو فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ اور دریائے اردن کے کنارے متحدہ امریکہ کے "القدس" اعلان کے خلاف رد عمل  کا مظاہرہ کرنے کے لیے نکالے گئے جلوس   کے ساتھ  جارحیت کا مظاہرہ کیا۔

جس دوران دو فلسطینی شہید جبکہ 141 زخمی ہو گئے،  زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

غزہ کی سرحدوں پر اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان رونما ہونے والے واقعات  کی کوریج کرنے والے  انادولو ایجنسی کے   فوٹو گرافر   بھی  زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب  راملہ اور الا بیرہ شہروں کے داخلی علاقے میں پیش آنے والے واقعات میں  اسرائیل نے ایک فلسطینی شہری کو زیر حراست لے لیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں