" مسئلہ فلسطین" پر امریکہ کی باتوں کا اب اعتبار نہیں: محمود عباس

پیرس میں صدر ایمانوئل ماکروں کے ساتھ بات چیت میں فلسطینی صدر محمود عباس نے واضح کیا کہ بیت المقدس  کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد امریکہ  اب امن عمل کا ایک  بے اعتبار ثالث  بن گیا ہے

873877
" مسئلہ فلسطین" پر امریکہ کی باتوں کا اب اعتبار نہیں: محمود عباس

صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن کے قیام کی کوششوں میں کسی بھی امریکی کردار کو مسترد کر دیں گے۔

 پیرس میں صدر ایمانوئل ماکروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی کے صدر محمود عباس نے واضح کیا کہ بیت المقدس  کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد امریکہ  اب امن عمل کا ایک   بے اعتبار ثالث   بن گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امریکی جانبداری واضح ہو کر سامنے آ گئی ہے۔ اس پریس کانفرنس میں ماکروں نے کہا کہ یہ امریکی غلطی ہے کہ وہ تنہا اس متنازعہ صورت حال کو حل کرنا چاہتا ہے جب کہ اس تنارعے کے اصل اور حقیقی فریق اسرائیل اور فلسطین ہیں۔

 



متعللقہ خبریں