سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنی واحد سرحدی چوکی بند کر دی

سعودی عرب انتظامیہ  نے قطر کے ساتھ اپنی واحد زمینی سرحد کی سلویٰ سرحدی چوکی کو بند کر دیا

871942
سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنی واحد سرحدی چوکی بند کر دی

سعودی عرب انتظامیہ  نے قطر کے ساتھ اپنی واحد زمینی سرحد کی سلویٰ سرحدی چوکی کو بند کر دیا ہے۔

قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کی خبر کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خزانہ سے منسلک محکمہ  کسٹم کی طرف سے سلویٰ سرحدی چوکی کو مکمل طور پر بند کرنے کے بارے میں سرکلر شائع ہو گیا ہے۔

سعودی عرب انتظامیہ نے 5 جون کو قطر کے ساتھ شروع ہونے والے سفارتی بحران کے بعد 19 جون کو  سلویٰ سرحدی چوکی کو بند کیا لیکن اگست میں حاجیوں کے داخلے کے لئے چوکی کو دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

سرحدی چوکی کو اس کے بعد سے انسانی صورتحال کے پیش نظر کھلا رکھا گیا تھا۔

موضوع سے متعلق سعودی انتظامیہ کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر  نے 5 جون کو قطر کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کر کے خلیج  کے علاقے میں بحران کے لئے زمین ہموار کر دی تھی۔



متعللقہ خبریں