امریکی صدر کا متنازعہ فیصلہ،عرب لیگ نے ایک نئی کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی

عرب لیگ نے القدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف عرب وزرا کمیٹی کے قیام کا فیصلہ  کیا  ہے جس کا مقصد اس فیصلے سے پیدا ہونے والے ممکنہ منفی نتائج کا خاتمہ کرنے سمیت  مسئلے کے سفارتی  حل کی  راہ تلاش کرنا ہوگا

870239
امریکی صدر کا متنازعہ فیصلہ،عرب  لیگ نے ایک  نئی کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی

عرب لیگ   نے القدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف  عرب وزرا کمیٹی کے قیام کا فیصلہ  کیا  ہے۔

 ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کمیٹی میں  اردن ،فلسطین،مصر،سعودی عرب،مراکش،متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ  اور عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل   شامل ہونگے۔

 اس کمیٹی کے قیام کا مقصد  امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ متنازعہ فیصلے  سے پیدا ہونے والے ممکنہ منفی نتائج    کا خاتمہ کرنے سمیت  مسئلے کے سفارتی  حل کی  راہ تلاش کرنا ہوگا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے  فلسطین اور اردن کی  درخواست پر عرب   لیگ کے وزرائے خارجہ  کا ایک اجلاس منعقد ہوا تھا    جس میں اس کمیٹی کے قیام    کی منظوری دی گئی تھی ۔



متعللقہ خبریں