فلسطین، اسرائیل مخالف مظاہروں میں اسرائیلی پولیس کی مداخلت

اسرائیلی  قوتوں نے فلسطینی مظاہرین پر   اصلی اور  ربڑ  کی گولیاں اور آنسو گیس کے   شیلز پھینکے

867568
فلسطین، اسرائیل مخالف مظاہروں  میں اسرائیلی پولیس کی مداخلت

دریائے اردن کے مغربی کنارے ، القدس اور غزہ کی سرحدوں پر امریکی  فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہروں   کے  5 ویں روز   اسرائیلی فوجیوں کی مداخلت کے دوران 124  افراد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ہلال احمر سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق اسرائیلی  قوتوں نے فلسطینی مظاہرین پر   اصلی اور  ربڑ  کی گولیاں اور آنسو    گیس کے   شیلز پھینکے  ،  جن سے  غز ہ کی سرحدوں پر 28 جبکہ القدس اور دریائے اُردن کے مغربی کنارے  کے مختلف محلوں میں  96 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ  ہفتے  سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  فیصلے  کے خلاف فلسطین بھر میں  احتجاجی   مظاہرے کیے جارہے  ہیں۔



متعللقہ خبریں