اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

گذشتہ ہفتے کے اواخر میں تل ابیب میں تقریباً 30 ہزار افراد کی شرکت سے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے بعد رواں ہفتے میں بھی ہزاروں افراد کی "شرمندگی مارچ" کے نام سے احتجاجی مارچ

865144
اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اسرائیل میں ہزاروں افراد نے نیتان یاہو کے خلاف احتجاج کیا۔

گذشتہ ہفتے کے اواخر میں تل ابیب میں تقریباً 30 ہزار افراد کی شرکت سے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے بعد رواں ہفتے میں بھی ہزاروں افراد نے "شرمندگی مارچ" کے نام سے احتجاجی مارچ کی۔

مظاہرین تل ابیب   کے روٹس چائلڈ اسکوائر میں جمع ہوئے اور نیتان یاہو کو جیل میں ڈالو کے نعرے لگائے انہوں نے "ہم نہ بائیں بازو والے ہیں نہ دائیں بازو والے ہم ایماندار ہیں" اور "دفع ہو جاو نیتان یاہو" کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

واضح رہے کہ نیتان یاہو اپنے بارے میں دھاندلیوں کے مقدمے کے سلسلے میں چھ دفعہ پولیس کو بیان دے چکے ہیں۔

نیتان یاہو کے بارے میں جاری دعوی ، کاروباری حضرات سے پیسے لینے، اپنے حق میں نشریات دلوانے کے لئے میڈیا کے ایک ڈائریکٹر کے ساتھ مول تول کرنے اور جرمنی سے خریدی گئی آبدوزوں کے معاملے میں خرد برد  کرنے کے الزامات پر مبنی ہے۔

بنیامین نے اپنے بارے میں الزامات کی تردید کی ہے اور بعض نشریاتی اداروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کی زیر قیادت لیکوڈ پارٹی کی حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ الزامات کی تصدیق ہونے کی صورت میں نیتان یاہو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر مجبور ہو جائیں گے۔



متعللقہ خبریں