امریکہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے

امریکہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو منسوخ کرے: عرب لیگ

865011
امریکہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے امریکہ سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔

فلسطین اور اردن کی اپیل پر عرب لیگ  کے وزرائے خارجہ نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں القدس سے  متعلق ہنگامی اجلاس  منعقد کیا۔

اجلاس کے بعد شائع کئے جانے والے 16 شقوں پر مبنی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا القدس کے بارے میں فیصلہ غیر قانونی  ہے اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ  کے فیصلوں کی خطرناک خلاف ورزی ہے۔

اعلامیے میں امریکی انتظامیہ سے اس فیصلے کو منسوخ کرنے کی اپیل کی گئی ہے  اور کہا گیا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ نے خود کو اسرائیل کے طرفدار کی حیثیت دے کر امن مرحلے  کے ثالث کے کردار سے محروم کر دیا ہے۔

عرب لیگ کے  وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ واشنگٹن کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دینے سے متعلق فیصلہ جاری کرے۔

وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی برادری  سے بھی مشرقی القدس کے دارالحکومت والی فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں