یمن میں خونریزی ایران کے ایما٫ پر ہورہی ہے: یمنی مندوب

اقوام متحدہ میں یمن کے مندوب خالد الیمانی نے صنعاء میں خون ریز واقعات کے بعد وہاں سے اقوام متحدہ کے اہل کاروں کے انخلاء کی تمام تر ذمّے داری ایرانی نواز حوثی ملیشیا پر عائد کی ہے

864791
یمن میں خونریزی ایران کے ایما٫ پر ہورہی ہے: یمنی مندوب

اقوام متحدہ میں یمن کے مندوب خالد الیمانی نے صنعاء میں خون ریز واقعات کے بعد وہاں سے اقوام متحدہ کے اہل کاروں کے انخلاء کی تمام تر ذمّے داری ایرانی نواز حوثی ملیشیا پر عائد کی ہے۔

اقوام متحدہ کے مرکزی فنڈ کے عطیہ کنندگان کے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الیمانی نے کہا کہ ہنگامی طور پر اقوام متحدہ کے اہل کاروں کے انخلاء سے یمن میں امدادی سرگرمیاں متاثر ہوں گی جب کہ ملک کو بہت سے چیلنج درپیش ہیں۔

ان چیلنجوں میں غذائی ضروریات ، عوام کی صحت کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی شامل ہے۔

الیمانی کے مطابق اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے فنڈ نے 2017 کے دوران یمن میں حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے 2.5 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی امداد پیش کی۔

یہ رقم مذکورہ فنڈ کی جانب سے 2016 میں یمن کو پیش کی جانے والی رقم سے 1 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ میں یمن کے مندوب نے باور کرایا کہ یمنی حکومت امن کے واسطے اپنا ہاتھ بڑھا کر رکھے گی تا کہ جنگ کا اور یمنی عوام کو درپیش الم ناک مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اب باغی ملیشیا پر پہلے سے کہیں زیادہ دباؤ ڈالنا چاہیے تا کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 پر عمل درامد ہو سکے۔

 



متعللقہ خبریں