اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید،متعدد زخمی
گزشتہ روز صیہونی افواج نے مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر آنسو گیس پھینکی اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
امریکی فیصلے کے خلاف غزہ، مغربی کنارے، خان یونس، بیت الحم اور رام اللہ میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے خلاف مظاہرے کیے.
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز صیہونی افواج نے مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر آنسو گیس پھینکی اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بھی اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں جنوبی غزہ میں 30 سالہ محمد المصری کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف پوری امت مسلمہ میں شدید غم و غصے کی لہر پائی جا رہی ہے جب کہ فرانس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی جانب سے بھی اس فیصلے کی مذمت کی گئی ہے
متعللقہ خبریں
حزب اللہ کے "اسرائیلی زمینوں اور شہریوں پر حملوں" کو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا
"آزاد دنیا کو غیر مشروط طور پر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے"، کاٹز