یمن کا سعودی عرب پر میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا

سعودی عرب کی فضائیہ نے گزشتہ  روز جنوب مغربی صوبے عسیر میں واقع جنوبی شہر خمیس مشیط کی جانب یمن سے آنے والا ایک بیلسٹک میزائل مار گرایا ہے

859077
یمن کا سعودی عرب پر میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا

سعودی عرب کی فضائیہ نے گزشتہ  روز جنوب مغربی صوبے عسیر میں واقع جنوبی شہر خمیس مشیط کی جانب یمن سے آنے والا ایک بیلسٹک میزائل مار گرایا ہے۔

یمن سے سعودی عرب کی جانب اس ماہ کے دوران میں یہ دوسرا بیلسٹک میزائل حملہ ہے۔

اس سے  قبل  سعودی فوج  نے 4 نومبر کو دارالحکومت الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ایک بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا تھا۔

عرب لیگ نے 19 نومبر کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں وزرائے خارجہ کے ایک غیر معمولی اجلاس میں کہا تھا کہ یمن میں مارچ 2015 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے سعودی عرب کی جانب 78 بیلسٹک میزائل داغے جا چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں