داعش کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے:حیدر العبادی
عراقی فوج نے شامی سرحد کے ساتھ پھیلے ہوئے صحرائی علاقے میں چھپے ہوئے جنگجوؤں کے خلاف عسکری آپریشن شروع کر دیا ہے
855143
عراقی فوج نے شامی سرحد کے ساتھ پھیلے ہوئے صحرائی علاقے میں چھپے ہوئے جنگجوؤں کے خلاف عسکری آپریشن شروع کر دیا ہے۔
عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا ہے کہ وہ اُس وقت تک داعش پر مکمل فتح کا اعلان نہیں کریں گے جب تک تمام جہادیوں کو شکست نہیں دی جاتی۔
عراقی فوج نے صحرائی علاقے پر دو اطراف سے چڑھائی کی ہے۔
حکومت نواز شیعہ عسکری ملیشیا الحشد الشعبی کا کہنا ہے کہ چڑھائی کے آغاز پر ہی تقریباً 100 دیہات اور چھوٹی چھوٹی بستیوں کا قبضہ چھڑا لیا گیا ہے۔
اندازے کے مطابق، شام سے فرار ہونے والے جہادی اسی صحرائی علاقے میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
متعللقہ خبریں
حزب اللہ کے "اسرائیلی زمینوں اور شہریوں پر حملوں" کو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا
"آزاد دنیا کو غیر مشروط طور پر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے"، کاٹز