عراق: بیسیوں افراد کی اجتماعی قبر منظر عام پر

کیرکوک میں مخبری کے نتیجے میں کی جانے والی کھدائی  میں  نامعلوم  واردات کے مقتولین کی ایک اجتماعی قبر  کا سراغ ملا ہے، اجتماعی شکل میں مدفون بیسیوں افراد کی تا حال شناخت نہیں ہوئی

852804
عراق: بیسیوں افراد کی اجتماعی قبر منظر عام پر

عراق کے شہر کیرکوک میں مخبری کے نتیجے میں کی جانے والی کھدائی  میں  نامعلوم  واردات کے مقتولین کی ایک اجتماعی قبر  کا سراغ ملا ہے ۔

کیرکوک کے گورنر راقان سعید نے  کیرکوک سے  15 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع قصبے لیلان کے قریب ملنے والی قبر کی جگہ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔

واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجتماعی شکل میں مدفون بیسیوں افراد کی تا حال شناخت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجتماعی قبر علاقے کے رہائشیوں  کی بھاری شکایات اور اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کی طرف سے کھدائی کئے جانے پر منظر عام پر آئی ہے۔

سعید نے کہا کہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ قبر سال 2003 سے لے کر اب تک شہر میں نامعلوم قتل کی وارداتوں میں ہلاک ہونے والوں کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قبر کے بارے میں حقائق کو منظر عام پر لانے کے لئے کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔

کیرکوک کے گورنر  راقان سعید نے کہا ہے کہ ہیلتھ ڈائریکٹریٹ، گورنر دفتر سکیورٹی کمیشن اور بلدیہ کی طرف سے تشکیل  کردہ یہ کمیشن واقعے کی تحقیقات کرے گا۔



متعللقہ خبریں