امریکہ نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD کو 120 بکتر بند گاڑیاں فراہم کی ہیں

امریکی فوج نے گذشتہ ہفتے عراق۔شام سرحد پر واقع سیمیلکا سرحدی چوکی  سے  120 عدد محارب اور مائن پروف بکتر بند گاڑیاں گزاریں جنہیں  علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK/PYD کے حوالے کر دیا  گیا ہے

852336
امریکہ نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD کو 120 بکتر بند گاڑیاں فراہم کی ہیں

امریکہ نے شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD کو 120 بکتر بند گاڑیاں فراہم کی ہیں۔

امریکی فوج نے گذشتہ ہفتے عراق۔شام سرحد پر واقع سیمیلکا سرحدی چوکی  سے  120 عدد محارب اور مائن پروف بکتر بند گاڑیاں گزاریں جنہیں  علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK/PYD کے حوالے کر دیا  گیا ہے۔

اطلاع  کے مطابق دہشت گرد تنظیم ، بکتر بند گاڑیوں اور سینکڑوں دہشت گردوں کو ترکی کے سرحدی علاقے حطائے  کے ساتھ واقع شام کے سرحدی علاقے آفرین  میں منتقل کرنے کا پروگرام رکھتی ہے اور اس کے لئے تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

اس منتقلی کے لئے PKK/PYD کا، بشار الاسد انتظامیہ اور ایرانی حمایت  کے حامل گروپوں کے زیر کنٹرول علاقے حلب کوریڈور کو استعمال کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ سے اس سے قبل بھی ہزاروں ٹرالروں  اور ٹرکوں کی مدد سے عراق سے لائے گئے اسلحے اور ایمونیشن کو  PKK/PYD کے حوالے کر چکا ہے۔



متعللقہ خبریں