داعش کا دور ختم ہونے کو ہے : ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی نےکہا کہ داعش کو شام اور عراق میں  پے درپے شکست کا سامنا  ہے جس سے  امید ہے کہ وہ جلد ہی اپنے انجام کو پہنچ  جائے گی

851732
داعش کا دور ختم ہونے کو ہے : ایرانی صدر

ایرانی صدر  حسن روحانی نے کہاہے کہ   داعش  اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے۔

 صدر روحانی نے   اس بات کا  اظہار سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر   کیا اور کہا کہ  داعش   کو شام اور عراق میں  پے درپے شکست کا سامنا  ہے  جس سے  امید ہے کہ وہ جلد ہی اپنے انجام کو پہنچ  جائے گی ۔

ایرانی پاسداران انقلاب   کی خصوصی   قوت القدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی  نے بھی   ایک ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ  داعش کا خاتمہ قریب ہے  جس کے بارے میں   مذہبی رہنما آیت اللہ  خامنہ آئی کو مراسلہ  بھیج دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں