یمن سےسعودی عرب پر بیلاسٹک میزائل کا حملہ

سعودی عرب نے یمن سے فائر کیے جانے والے بیلاسٹک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا ہے ۔

840865
یمن سےسعودی عرب پر بیلاسٹک میزائل کا حملہ

سعودی عرب نے یمن سے فائر کیے جانے والے بیلاسٹک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا ہے ۔

العرابیہ ٹیلیویژن   نے  یہ خبر دی ہے کہ یمن کیطرف سے دارالحکومت ریاض کے شمال مشرق میں فائر کیے جانے والے بیلاسٹک میزائل کو دفاعی سسٹمز نے فضا میں ناکارہ بنا دیا ۔ یہ میزائل ریاض کے شاہ خالد انٹر نیشنل ہوائی اڈے کے شمال میں خالی آراضی پر گرا ہے ۔ تاہم اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے اور علاقے میں فضائی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے ۔

دریں اثناء شعیہ حوسیوں نے بھی ہوائی اڈے پر میزائل فائر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

یاد رہے کہ طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام کے شکار یمن میں مشروع حکومت کا تختہ الٹانے والے حوسیوں اور ان کے حامی صالح کے حامی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعاء اور بعض علاقے کے کنٹرول کو اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے ہیں ۔

سعودی عرب کی زیر قیادت مخلوط قوتیں  مارچ 2015 سے حکومت یمن کی حمایت کر رہی ہیں ۔



متعللقہ خبریں