آسٹریلوی وزیراعظم کا دورہ فلسطین،دو ریاستی نظریئے کی حمایت کا اعلان

وزیراعظم آسٹریلیا  میلکم ٹرن بل نے فلسطینی دو ریاستی حل کے نظریئے کی حمایت  کرنے کے علاوہ یہودی  آباد کاری  کو روکنے کےلیے اسرائیل پر دباو ڈالنے پر زور دیا ہے

839312
آسٹریلوی وزیراعظم کا دورہ فلسطین،دو ریاستی نظریئے کی حمایت کا اعلان

آسٹریلوی  وزیراعظم میلکم ٹرن بُل نے  رم اللہ میں  اپنےفلسطینی ہم منصب  رامی الحمد اللہ سے ملاقات کی ۔

حمد اللہ  کے دفتر  نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ اس ملاقات میں  دونوں  ممالک  کے درمیان تعلقات کے فروغ  اور غزہ  کی تعمیر نو  کے منصوبوں میں آسٹریلیا  کے تعاون  اور فلسطینی گروہوں کے درمیان مفاہمت کی تلاش میں مدد جیسے موضوعات  پر  تبادلہ خیال کیا گیا ۔

  فلسطینی  وزیراعظم   نے کہا کہ آسٹریلیا  نے  دو ریاستی حل کے نظریئے کی حمایت  کرنے کے علاوہ یہودی  آباد کاری  کو روکنے    کےلیے   اسرائیل پر دباو ڈالنے پر زور دیا ہے جو کہ قابل تعریف ہے ۔ 



متعللقہ خبریں