ہم سرحدی چوکیوں کو کسی بھی وقت بند کر سکتے ہیں: صدر ایردوان

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ پر پابندیوں  کے موضوع پر  ہم عراق  کی مرکزی حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ کی حالت میں ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

830360
ہم سرحدی چوکیوں کو کسی بھی وقت بند کر سکتے ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ عراقی کرد علاقائی انتظامیہ  میں 25ستمبر کے غیر آئینی ریفرینڈم  اور اس کے بعد کیرکوک کی جغرافیائی ساخت میں مداخلت کی کوششوں کی وجہ سے شمالی عراقی کرد علاقائی انتظامیہ   کے ساتھ سرحدی دروازوں کو کسی بھی وقت بند کیا جا سکتا ہے۔

17 اکتوبر کو پولینڈ کے سرکاری دورے سے واپسی پر طیارے میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں صدر ایردوان نے کہا کہ عراقی کرد علاقائی انتظامیہ پر پابندیوں  کے موضوع پر  ہم عراق  کی مرکزی حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ کی حالت میں ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا  ہے کہ ہم نے عراقی کرد علاقائی انتظامیہ   کے لئے اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا ہے۔ زمین پر کیا کیا جا سکتا ہے اس بارے میں بھی مذاکرات جاری   ہیں۔ اگر وہ اپنی سرحدوں کو مرکزی حکومت کے حوالے کرتے ہیں تو اس صورت میں ہم، عراقی کرد علاقائی انتظامیہ   کے عوام کی ضروریات کو بغداد انتظامیہ کی طرف سے پورا کئے جانے کی شرط رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے سرحدی چوکیوں کو ابھی بند نہیں کیا لیکن کسی بھی وقت بند کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں