عراق: عراقی کرد علاقائی انتظامیہ ڈائیلاگ سے پہلے آئین کی پابندی کرے

مستقبل میں  اس نوعیت کے حادثات کے  سدباب کے لئے عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کا ضمانت دینا  ضروری ہے: سعد حادثی

827207
عراق: عراقی کرد علاقائی انتظامیہ ڈائیلاگ سے پہلے آئین کی پابندی کرے

عراق کی حکومت نے عراقی کرد علاقائی انتظامیہ سے "ڈائیلاگ سے پہلے آئین کی پابندی کرنے" کی اپیل کی ہے۔

حکومتی ترجمان سعد حادثی نے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غیر آئینی ریفرینڈم سے پہلے کے ڈائیلاگ  ریفرینڈم کے بعد ڈائیلاگ شمار نہیں ہوتے، عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کو کسی قسم کے بھی ڈائیلاگ کی تفصیلات میں جانے سے قبل آئین اور قومی بنیادوں کی پاسداری کرنا چاہیے۔

"غیر آئینی ریفرینڈم میں علیحدگی کے لئے کوشش کا اظہار کیا گیا ہے " کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے حادثی نے کہا ہے کہ مستقبل میں  اس نوعیت کے حادثات کے  سدباب کے لئے عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کا ضمانت دینا  ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عراق کی وفاقی انتظامیہ ، ملک میں سکیورٹی اور بلا تفریق ہر علاقے کے شہریوں  کے جان و مال کے تحفظ  کی ذمہ دار  ہے۔ آئین کے 143 مادے کی رُو سے مرکزی انتظامیہ کو کیرکوک اور دیگر متنازع علاقوں  میں اتھارٹی کا  اختیار  حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں