شمالی عراقی کی علیحدگی خطے سے بددیانتی ہوگی: خامنہ آئی
ایران کے رہبر انقلاب آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ایردوان سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ شمالی عراق کی علیحدگی روکنے کے لیے ترکی اور ایران کو مل کر کام کرنا ہوگا
820494
![شمالی عراقی کی علیحدگی خطے سے بددیانتی ہوگی: خامنہ آئی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/ed5f/0b3f/2359/59d520b1939e5.jpg?time=1719078651)
ایران کے رہبر انقلاب آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شمالی عراق کی علیحدگی روکنے کے لیے ترکی اور ایران کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
خبر کے مطابق ،گزشتہ روز ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ایران کے روحانی پیشوا سے تہران میں ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی رہبر انقلاب آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ شمالی عراق میں کردوں کی الگ ریاست کے لیے ریفرینڈم نہ صرف عراق بلکہ پورے خطے کے ساتھ بد دیانتی ہے۔
خیال رہے کہ ترک صدر نے گزشتہ روز ایران کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کی تھی۔
متعللقہ خبریں
![حزب اللہ کے "اسرائیلی زمینوں اور شہریوں پر حملوں" کو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/b23e/73df/39d5/661643b710422.jpg?time=1719078651)
حزب اللہ کے "اسرائیلی زمینوں اور شہریوں پر حملوں" کو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا
"آزاد دنیا کو غیر مشروط طور پر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے"، کاٹز