دمشق،ا یک پولیس اسٹیشن پر خود کش حملہ، پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک

شام  کے دارالحکومت دمشق  کے مرکز میں واقع ایک پولیس اسٹیشن پر خود کش حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

818690

 شام کی سرکاری خبر ایجنسی ثناء کی اطلاع کے مطابق دمشق کے میدان محلے میں واقع پولیس اسٹیشن کے سامنے  بموں سے لدی ہوئی گاڑی  میں دھماکہ ہوا۔ گاڑی سے اترنے والے دو خود کش بمباروں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ  کیا ۔ جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 اس حملے کی ذمہ داری فی الحال کسی تنظیم نے مول نہیں لی ہے ۔

متعللقہ خبریں