اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 فسلطینیوں کو پکڑ لیا

مقبوضہ علاقوں اور مشرقی القدس میں  اکثر و بیشتر  چھاپے مارنے والی اسرائیلی سیکورٹی قوتیں مختلف دعووں  کے ساتھ فلسطینی شہریوں کو پکڑ کر جیل میں بند کر دیتی ہیں

815044
اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 فسلطینیوں کو پکڑ لیا

اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن  کے مغربی کنار ے کے مقبوضہ علاقوں  سے 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ  کے مطابق "دریائے اردن کے مغربی کنارے کے بعض علاقوں  میں کل رات آپریشنز میں" دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہونے کے دعوے کے ساتھ 15 فلسطینیوں کو زیرِ حراست لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ مقبوضہ علاقوں اور مشرقی القدس میں  اکثر و بیشتر  چھاپے مارنے والی اسرائیلی سیکورٹی قوتیں مختلف دعووں  کے ساتھ فلسطینی شہریوں کو پکڑ کر جیل میں بند کر دیتی ہیں۔

اسرائیلی جیلوں میں  اس وقت  300 بچوں سمیت تقریباً 7 ہزار فلسطینی  بند ہیں۔



متعللقہ خبریں