کرکوک، ترکمانوں کی ایک انجمن کے دفتر پر راکٹ حملہ

سیکورٹی قوتوں نے   محلے کے حفاظتی اقدام میں اضافہ کیا ہے  اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے  آپریشنز جاری ہیں

814928
کرکوک، ترکمانوں کی ایک انجمن کے دفتر پر راکٹ حملہ

عراقی شہر کرکوک میں  نامعلوم  افراد نے عراقی ترکمان  محاذ کے ماتحت   کام کرنے والی  ترکمان   یونین برائے تاجران   کے دفتر پر راکٹ سے حملہ کیاہے۔

اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یزیدی  پولیس   سنٹر میں  ملازم نجدت ونداوی   کا کہنا ہے کہ  یہ حملہ  تقریباً 150 میٹر کی دوری سے کیا  گیا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا  ہے۔ سیکورٹی قوتوں نے   محلے کے حفاظتی اقدام میں اضافہ کیا ہے  اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے  آپریشنز جاری ہیں۔

 



متعللقہ خبریں