عراق، مختلف آپریشنز میں 61 دہشت گرد ہلاک

عراقی  فوج سے منسلک  15 ویں پیادہ بریگیڈ  کے تلعفر  سے منسلک الا آیادیہ قصبے کے شمال مغرب اور مشرق میں  آپریشنز میں 55 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں

801056
عراق، مختلف آپریشنز میں 61 دہشت گرد ہلاک

عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے آپریشنز میں داعش سے منسلک 61 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

عراقی  وزارتِ دفاع اور سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ   فوج سے منسلک  15 ویں پیادہ بریگیڈ  کے تلعفر  سے منسلک الا آیادیہ قصبے کے شمال مغرب اور مشرق میں  آپریشنز میں 55 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پشمرگے قوتوں میں شامل کیپٹن کامران محمود   کا  بھی کہنا ہے کہ کرکوک کے جنوب مغربی  علاقے ہاویجہ  سے  منسلک  الا ریاض نامی قصبے میں داعش  کے  پانچ گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے پر  حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری  جانب  دارالحکومت بغداد   کے الا دوانم  علاقے   کے ایک بازار  کو ہدف بنانے والے بم حملے میں دو شہری ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

 



متعللقہ خبریں