امریکی صدر نے شاہ سلمان کو قطر بحران کا سفارتی حل تلاش کرنے کا کہا ہے

ٹرمپ اور شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی  ٹیلی فونک بات چیت میں امریکی صدر نے زور  دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ  خطے میں امن کا خواہاں ہے

799240
امریکی صدر نے شاہ سلمان کو قطر بحران  کا سفارتی حل تلاش کرنے کا کہا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا ہے جس دوران انہوں نے  کہا ہے کہ قطر کے تنازعہ  کے تمام فریق مسئلے کا سفارتی حل تلاش کریں  جس نے کئی خلیجی ممالک کو  مشکلات میں ڈال رکھا ہے۔

وائٹ ہاوس نے اس حوالے سے ایک تحریری اعلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے ٹرمپ اور شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی  ٹیلی فونک بات چیت میں امریکی صدر نے زور  دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ  خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

باور رہے کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے جون میں یہ کہتے ہوئے قطر کے ساتھ سیاسی اور تجارتی  تعلقات منقطع کر دیے تھے کہ  قطراسلامی عسکریت پسندوں اور ایران کی حمایت کرتا ہے۔

اس بات چیت میں شاہ سلمان نے ہاروی طوفان میں  ہلاکتیں ہونے پر صدر ٹرمپ سے  اظہار تعزیت کیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں مؤثر امدادی  امور کو سراہا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں