یمن: سیلابی ریلے کی وجہ سے 10افراد ہلاک

یمن کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے کی وجہ سے 10افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے

798373
یمن: سیلابی ریلے کی وجہ سے 10افراد ہلاک

یمن کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے کی وجہ سے 10افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبہ لاہیج  سے منسلک تحصیل المقتارا کے گورنر باسم الزورائیکی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے 10 افراد ہلاک اور بچوں اور عورتوں  سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

زورائیکی کے مطابق سیلاب کی وجہ سے علاقے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے حکومتی اہلکاروں سے فوری امداد کی بھی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں