عراق: تلعفر سے منسلک تمام علاقوں کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا

عراق میں ترکمانوں کی اکثریتی آبادی والی تحصیل تلعفر سے منسلک تمام علاقوں کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا

797527
عراق: تلعفر سے منسلک تمام علاقوں کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا

عراق میں ترکمانوں کی اکثریتی آبادی والی تحصیل تلعفر سے منسلک تمام علاقوں کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا  ہے۔

تلعفر آپریشنوں کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالامیر یاراللہ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ فوج سے منسلک بکتر بند یونٹوں  اور ہشدی شابی  کی دوسری، نویں اور گیارہویں یونٹوں نے تلعفر کے عسکری، صناعی اور مارید کے علاقوں اوربابِ  تلعفر کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا ہے اور اس طرح تحصیل کے مرکز کے تمام علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔

یاراللہ نے کہا ہے کہ اب داعش کے قبضے میں صرف ایادئیہ کا علاقہ رہ گیا ہے اور عراقی فورسز نے  اس علاقے کو حاصل کرنے کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

عراق کے صدر حیدر العبادی نے 20 اگست بروز اتوار  کو تلعفر کو دہشتگرد تنظیم داعش سے چھڑوانے کے لئے آپریشن شروع کروانے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں