لبنان: فوج نے داعش کے خلاف جاری آپریشن میں فائر بندی کا اعلان کر دیا

دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے 2014 کو اغوا کئے جانے والے 9 فوجیوں  کے انجام کے بارے میں جاری مذاکرات  کے دائرہ کار میں آج صبح  سے فائر بندی کا اعلان کر دیا گیا

797517
لبنان: فوج نے داعش کے خلاف جاری آپریشن میں فائر بندی کا اعلان کر دیا

لبنان کی فوج نے ملک کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف 19 اگست کو شروع کئے گئےآپریشن میں فائر بندی کا اعلان کیا ہے۔

لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان  کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے 2014 کو اغوا کئے جانے والے 9 فوجیوں  کے انجام کے بارے میں جاری مذاکرات  کے دائرہ کار میں آج صبح  سے فائر بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشن  کے آغاز کے بعد  لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں، اغوا کئے گئے فوجیوں کے لئے ،داعش کے ساتھ خفیہ مذاکرات  سے متعلق دعووں کی تردید کر دی گئی تھی۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ  نے جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ داعش نے مذاکرات شروع کرنے کے لئے حزب اللہ کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے۔ مذاکرات میں داعش کی طرف سے اغوا کردہ 9 لبنانی فوجیوں  کے انجام کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کے شامی سرحد پر واقع قصبے آرسال میں اگست 2014  میں فوجی یونٹوں اور  شام سے آنے والے مسلح گروپوں کے درمیان 5 دن جاری رہنے والی جھڑپوں میں 17 لبنانی فوجی ہلاک اور 86 زخمی ہو گئے تھے جبکہ 9 کو داعش کی طرف سے اغوا کر لیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں