تلعفر کے 16 محلے عراقی فوج نے داعش سے چھڑا لیے

عراق فوج نے تلعفر کے 16 ہزار 100 مربع کلو میٹر رقبے کو اپنے کنڑول میں لے لیا ہے

797019
تلعفر کے 16 محلے عراقی فوج نے داعش سے چھڑا لیے

عراقی قوتوں نے  ترکمان تحصیل تلعفر کے ایک بڑے  رقبے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

تلعفر آپریشن  کے کمانڈر جنرل عبدل امیر یا ر اللہ نے تحریری اعلان میں کہا ہے کہ "عراقی قوتوں نے  اس آپریشن کے آغاز سے ابتک   تحصیل کے 28 محلوں میں سے 16 کو دہشت گرد تنظیم  داعش سے واپس لے لیاہے۔"

تلعفر  کے 26 ہزار 600 مربع کلو میٹر  کے رقبے کے حامل ہونے کی یا ددہانی کرانے والے یار اللہ  کا کہنا ہے کہ  عراق فوج نے اس کے 16 ہزار 100 مربع کلو میٹر رقبے کو اپنے کنڑول میں لے لیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں