اقوام متحدہ نے یمن میں اکیاون فیصد بچوں کی ہلاکت کوالیشن فورسز پر عائد کردی

اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل انٹونيو گوٹيريز کے مطابق يمنی جنگ ميں ہلاک ہونے والے تقريباً نصف بچے سعودی قيادت ميں قائم اتحاد کے حملوں کا نشانہ بنے ہیں

792522
اقوام متحدہ نے یمن میں  اکیاون فیصد بچوں کی ہلاکت  کوالیشن فورسز پر عائد کردی

یمن میں جاری خانہ جنگی  میں گزشتہ سال  ہلاک ہونے والے بچوں  میں سے اکیاون فیصد سعودی عرب  کی قیادت میں کوالیشن فورسز  پر عائد کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل انٹونيو گوٹيريز کے مطابق يمنی جنگ ميں ہلاک ہونے والے تقريباً نصف بچے سعودی قيادت ميں قائم اتحاد کے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

 گوٹیرش کے اس رپورٹ ميں ہلاک يا زخمی ہونے کے 1,340 واقعات کا بتايا گيا ہے جن ميں سے 683 کی ذمہ داری اتحادیوں پر عائد ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اسکولوں اور ہسپتالوں پر ہونے والے مجموعی طور پر باون فضائی حملوں ميں سے اڑتيس سعودی اتحادیوں نے کيے۔

 يہ امر اہم ہے کہ مسلح تنازعات اور بچوں کے حوالے سے عالمی ادارے کی يہ رپورٹ تاحال جاری نہيں ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں